Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
358 - 608
کرتی رہی تو اس قوم کو طوفان کے عذاب نے پکڑ لیا اور وہ غرق کر دئیے گئے اور وہ شرک کر کے اپنی جانوں  پر ظلم کرنے والے تھے ۔لہٰذاا ے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کچھ غم نہ کریں  اور ا س بات کو سامنے رکھیں  کہ حضرت نوح نے 950برس تک تبلیغ فرمائی، لیکن اس طویل مدت میں  ان کی قوم کے بہت کم لوگ ایمان لائے جبکہ الله تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کم مدت کی دعوت سے لوگوں  کی ایک کثیر تعداد ایمان سے مشرف ہو چکی ہے۔(1)
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۵)
ترجمۂکنزالایمان: تو ہم نے اُسے اور کشتی والوں  کو بچالیا اور اس کشتی کو سارے جہاں  کے لیے نشانی کیا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو ہم نے نوح اور کشتی والوں  کوبچالیا اور اس کشتی کو سارے جہانوں  کے لیے نشانی بنادیا۔
{فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ: تو ہم نے نوح اور کشتی والوں  کوبچالیا۔} ارشاد فرمایاکہ جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر طوفان کا عذاب آیا تو ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان لوگوں  کو ڈوبنے سے بچا لیا جو کشتی 
میں  آپ کے ساتھ سوار تھے اور اس کشتی کو ہم نے سارے جہاں  کے لیے الله تعالیٰ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانی بنادیا تاکہ اس سے وہ الله تعالیٰ کی قدرت پر اِستدلال کرسکیں ۔کہا گیا ہے کہ یہ کشتی طویل عرصے تک جودی پہاڑ پر باقی رہی۔(2)
وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۱۶)
ترجمۂکنزالایمان: اور ابراہیم کو جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ الله کو پوجو اور اس سے ڈرو اس میں  تمہارا بھلا ہے اگر تم جانتے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…البحر المحیط، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۴، ۷/۱۴۰، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۴، ۳/۴۴۷، ملتقطاً۔
2…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶/۴۵۶، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۵، ۳/۴۴۷، ملتقطاً۔