Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
351 - 608
ترجمۂکنزالایمان:  اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم اُنہیں  نیکوں  میں  شامل کریں  گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ضرور ہم انہیں  نیک بندوں  میں  داخل کریں  گے۔
{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں  نے نیک کام کئے تو ہم انہیں  نیک بندوں  کے زُمرہ میں  داخل کریں  گے اور ان کا حشر نیک بندوں  کے ساتھ فرمائیں  گے ۔یہاں صالحین سے مراد اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراولیاء ِعظام رَحْمَۃُ الله تَعَالٰی عَلَیْہِمْ ہیں ۔(1)
قیامت کے دن نیک بندوں  کے ساتھ حشر:
	اس سے معلوم ہواکہ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن ا س کا حشر الله تعالیٰ کے نیک بندوں  کے ساتھ ہو اوراس دن اسے نیک بندوں  کی مَعِیَّت نصیب ہو تواسے چاہئے کہ پہلے توحید و رسالت پر ایمان لائے اور پھرنیک اعمال کرے ،اگر ا س نے ایسا کیا تو الله تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے قیامت کے دن نیک بندوں  کے گروہ میں  داخل فرما دے گا اور ان کے ساتھ ہی ا س کا حشر فرمائے گا۔ الله تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِؕ-وَ لَىٕنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْؕ-اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ(۱۰)
ترجمۂکنزالایمان: اور بعض آدمی کہتے ہیں  ہم الله پر ایمان لائے پھر جب الله کی راہ میں  اُنہیں  کوئی تکلیف دی جاتی ہے تو لوگوں  کے فتنہ کو الله کے عذاب کے برابر سمجھتے ہیں اور اگر تمہارے رب کے پاس سے مدد آئے تو ضرور کہیں  گے ہم تو تمہارے ہی ساتھ تھے کیااللہ خوب نہیں  جانتا جو کچھ جہاں  بھر کے دلوں  میں  ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۹، ۶/۴۵۲۔