Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
27 - 608
فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاؕ-فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاؕ(۳۶)
ترجمۂکنزالایمان: تو ہم نے فرمایا تم دونوں  جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں  جھٹلائیں  پھر ہم نے انہیں  تباہ کرکے ہلاک کردیا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو ہم نے فرمایا :تم دونوں  اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیتوں  کو جھٹلایا ہے تو ہم نے انہیں  مکمل طور پر تباہ کردیا۔
{فَقُلْنَا: تو ہم نے فرمایا۔} اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ارشاد فرمایا کہ تم دونوں  قومِ فرعون کی طرف جاؤ،ان لوگوں  نے ہماری آیتوں  کو جھٹلایا ہے، چنانچہ وہ دونوں  حضرات ان کی طرف گئے اور انہیں  اللہ تعالٰی کا خوف دلایا اور اپنی رسالت کی تبلیغ کی، لیکن ان بدبختوں  نے ان حضرات کوجھٹلایا اور اپنے کفر پر ڈٹے رہے تو اللہ تعالٰی نے انہیں  مکمل طور پر تباہ کردیا۔(1)
وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةًؕ-وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ(۳۷)
ترجمۂکنزالایمان: اور نوح کی قوم کو جب انہوں  نے رسولوں  کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انہیں  لوگوں  کے لیے نشانی کردیا اور ہم نے ظالموں  کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور نوح کی قوم کو جب انہوں  نے رسولوں  کو جھٹلایاتو ہم نے انہیں  غرق کردیا اور انہیں  لوگوں  کے لیے نشانی بنادیا اور ہم نے ظالموں  کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۸۰۳، ملخصاً۔