Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
269 - 608
پہنچنے کا سیدھا راستہ بتائے گا،چنانچہ الله تعالیٰ نے ایک فرشتہ بھیجا جو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مدین تک لے گیا۔(1)
وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْیَنَ وَجَدَ عَلَیْهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ یَسْقُوْنَ ٘۬-وَ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمُ امْرَاَتَیْنِ تَذُوْدٰنِۚ-قَالَ مَا خَطْبُكُمَاؕ-قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰى یُصْدِرَ الرِّعَآءُٚ-وَ اَبُوْنَا شَیْخٌ كَبِیْرٌ(۲۳)فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّیْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ(۲۴)
ترجمۂکنزالایمان: اور جب مدین کے پانی پر آیا وہاں  لوگوں  کے ایک گروہ کو دیکھا کہ اپنے جانوروں  کو پانی پلارہے ہیں  اور ان سے اس طرف دو عورتیں  دیکھیں  کہ اپنے جانوروں  کو روک رہی ہیں  موسیٰ نے فرمایا تم دونوں  کا کیا حال ہے وہ بولیں  ہم پانی نہیں  پلاتے جب تک سب چرواہے پلاکر پھیر نہ لے جائیں  اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں ۔تو موسیٰ نے ان دونوں  کے جانوروں  کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف پھرا عرض کی اے میرے رب میں  اس کھانے کا جو تو میرے لیے اُتارے      محتاج ہوں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب وہ مدین کے پانی پر تشریف لائے تووہاں  لوگوں  کے ایک گروہ کو دیکھا کہ اپنے جانوروں  کو پانی پلارہے ہیں  اور ان کے دوسری طرف دو عورتوں  کو دیکھاجو اپنے جانوروں  کو روک رہی ہیں ۔ موسیٰ نے فرمایا: تم دونوں  کا کیا حال ہے؟ وہ بولیں : ہم پانی نہیں  پلاتیں  جب تک سب چرواہے پلاکر پھیر نہ لے جائیں  اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں ۔ تو موسیٰ نے ان دونوں  کے جانوروں  کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف پھرے اور عرض کی: اے میرے رب!میں  اس خیر (کھانے) کی طرف      محتاج ہوں  جو تو میرے لیے اتارے۔
{وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْیَنَ: اور جب وہ مدین کے پانی پر تشریف لائے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۳۲۸، خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳/۴۲۸-۴۲۹، ملتقطاً۔