Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
225 - 608
یَدَیْ رَحْمَتِهٖؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ(۶۳)
ترجمۂکنزالایمان: یا وہ جو تمہیں  راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کی  اندھیریوں  میں  اور وہ کہ ہوائیں  بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے خوشخبری سناتی کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے برتر ہے الله ان کے شرک سے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یا وہ بہتر ہے جو تمہیں  خشکی اور تری کے اندھیروں  میں  راہ دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں  بھیجتا ہے اس حال میں  کہ وہ ہوائیں اللہ کی رحمت سے پہلے خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟اللہ ان کے شرک سے بلندو بالاہے۔
{اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ: یا وہ بہتر ہے جو تمہیں  راہ دکھاتا ہے۔} آیت کے ابتدائی لفظ ’’اَمَّنْ‘‘ کا ایک معنی یہ ہے کہ کیا بت بہتر ہیں  یا وہ جو۔۔۔۔۔۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مشرکین جنہیں اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں  وہ ہر گز بہتر نہیں  بلکہ وہ بہتر ہے جو تمہیں  خشکی اور تری کے سفر کے دوران اندھیری راتوں  میں  آسمانی ستاروں  کے ذریعے اور دن کے وقت زمینی علامات کے ذریعے تمہاری منزلوں  اور مَقاصد کی طرف راستے دکھاتا ہے اور وہ جو ہوائیں  بھیجتا ہے اس حال میں  کہ وہ ہوائیں  الله تعالیٰ کی رحمت یعنی بارش سے پہلے بارش کے آنے کی خوشخبری دے رہی ہوتی ہیں ۔ کیا الله تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے جو ایسی قدرت رکھتا ہو ؟ الله تعالیٰ خالق اور قادر ہے اور وہ عاجز مخلوق کی شرکت سے بلندو بالاہے۔(1)
اَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۶۴)
ترجمۂکنزالایمان: یا وہ جو خلق کی ابتدا فرماتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا اور وہ جو تمہیں  آسمانوں  اور زمین سے روزی دیتا ہے کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے تم فرماؤ کہ اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۶۳، ص۳۲۳، روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۶۳، ۶/۳۶۳، ملتقطاً۔