Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
185 - 608
نصیحت ہے کیونکہ دشمنوں  پر اللہ تعالٰی کا غضب و جلال اسی طرح ہمیشہ کے لئے ہے جس طرح اولیاء پر اس کا کرم و جمال ہر زمانے میں  باقی ہے، لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ دوسروں  کے حال اور انجام سے عبرت ونصیحت حاصل کرے اور ان تمام اسباب کو ترک کر دے جو اللہ تعالٰی کے عذاب اور ہلاکت کی طرف لے جانے والے ہیں ۔(1)
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًاۚ-وَ قَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِیْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا اور دونوں  نے کہا سب خوبیاں  اللہ کو جس نے ہمیں  اپنے بہت سے ایمان والے بندوں  پر فضیلت بخشی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایااور دونوں  نے کہا: تمام تعریفیں  اس اللہ کیلئے ہیں  جس نے ہمیں  اپنے بہت سے ایمان والے بندوں  پر فضیلت بخشی۔
{ وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًا: اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا۔} یعنی ہم نے حضرت داؤد اور حضرت سلیمان عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو قضا اور سیاست کا علم دیا، حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پہاڑوں  اور پرندوں  کی تسبیح کا اور حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو چوپایوں  اور پرندوں  کی بولی کا علم دیا۔ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا: تمام تعریفیں  اس اللہ تعالٰی کیلئے ہیں  جس نے ہمیں  نبوت و ملک عطا فرماکر، جن و اِنس اور شَیاطین کو ہمارے لئے مُسَخّر کرکے اپنے بہت سے ایمان والے بندوں  پر ہمیں  فضیلت بخشی۔(2)
علم والوں  کو شکر کرنے کی ترغیب:
	اس آیت میں  اہل ِعلم کے لئے ترغیب ہے کہ اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے انہیں  جو علم عطا کیا ا س پر وہ اللہ تعالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۱۴، ۶/۳۲۴، ملخصاً۔
2…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۱۵، ۳/۴۰۳، ابو سعود، النمل، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴/۱۹۰، ملتقطاً۔