Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
128 - 608
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۲۶)
ترجمۂکنزالایمان:  جب کہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔  بیشک میں  تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔  تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جب ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ۔ بیشک میں  تمہارے لیے امانتدار  رسول ہوں ۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
{اِذْ قَالَ لَهُمْ: جب ان سے فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ’’عاد‘‘ نے انہیں  ا س وقت جھٹلایا جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا: ’’تم جس کفر و شرک میں  مبتلا ہو،کیا اس پر تم اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرتے نہیں ۔بیشک میں  اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک ایسا رسول ہوں  جس کی امانت داری تم میں  مشہور ہے اور میں  اللہ تعالٰی کی وحی کا امین ہوں  تو تم مجھے جھٹلانے میں  اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرو اور میں  تمہیں  جو حکم دوں  اس میں  میری اطاعت کرو۔(1)
وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ(۱۲۷) اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ(۱۲۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور میں  تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں  مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب۔ کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں  سے ہنسنے کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور میں  تم سے اِس (تبلیغ) پر کچھ اجرت نہیں  مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک،الشعراء،تحت الآیۃ:۱۲۴-۱۲۶، ص۸۲۶، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲۴-۱۲۶، ۶/۲۹۴، ملتقطاً۔