Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
68 - 695
حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’ خدا کی قسم! میں تم سب میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے زیادہ ڈرنے والا اور خوف کرنے والا ہوں۔(1)
	حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: ہم حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ہمراہ ایک جنازے میں شریک تھے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ قبر کے کنارے بیٹھے اور اتنا روئے کہ آپ کی چشمانِ اقدس سے نکلنے والے آنسوؤں سے مٹی نم ہوگئی ۔ پھر ارشاد فرمایا ’’اے بھائیو! اس قبر کے لئے تیاری کرو۔(2)
	حضرت عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں: جب آندھی اور بادل والا دن ہوتا تورسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرہ ٔ اقدس کا رنگ مُتَغَیّر ہوجاتا اور آپ کبھی حجرہ سے باہر تشریف لے جاتے اور کبھی واپس آجاتے، پھر جب بارش ہو جاتی تو یہ کَیْفِیّت ختم ہوجاتی۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو ارشاد فرمایا ’’( اے عائشہ! رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا،) مجھے یہ خوف ہوا کہ کہیں یہ بادل، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا عذاب نہ ہو جو میری امت پر بھیجا گیا ہو۔(3)
وَّبَرًّۢابِوَالِدَیۡہِ وَلَمْ یَکُنۡ جَبَّارًا عَصِیًّا ﴿۱۴﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والا تھا اور زبردست و نافرمان نہ تھا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہ اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والا تھا اور وہ متکبر ، نافرمان نہیں تھا۔
{وَبَرًّۢابِوَالِدَیۡہِ:اور وہ اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والاتھا۔} اس آیت میں حضرت یحیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مزید 3صفات بیان کی گئی ہیں۔
(1)… آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ماں باپ کے فرمانبردار اور ان سے اچھا سلوک کرنے والے تھے کیونکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کے بعد والدین کی خدمت سے بڑھ کرکوئی طاعت نہیں اور اس پر اللّٰہ تعالیٰ کایہ قول دلالت کرتاہے:
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1…بخاری، کتاب النکاح، باب الترغیب فی النکاح، ۳/۴۲۱، الحدیث: ۵۰۶۳۔
2…ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب الحزن والبکائ، ۴/۴۶۶، الحدیث: ۴۱۹۵۔
3…شعب الایمان، الحادی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۱/۵۴۶، الحدیث: ۹۹۴۔