Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
66 - 695
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں فضول اور بیکار کاموں اور اُخروی تیاری سے غافل کر دینے والے اُمور سے بچنے اور ہمیں اپنی اطاعت و عبادت میں زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
وَّ حَنَانًا مِّنۡ لَّدُنَّا وَزَکٰوۃً ؕ وَکَانَ تَقِیًّا ﴿ۙ۱۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اپنی طرف سے مہربانی اور ستھرائی اور کمال ڈر والا تھا۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اپنی طرف سے نرم دلی اورپاکیزگی دی اور وہ (اللّٰہ سے) بہت زیادہ ڈرنے والا تھا۔
{وَ حَنَانًا مِّنۡ لَّدُنَّا:اور اپنی طرف سے نرم دلی دی۔} اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت یحیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی 3 صفات بیان فرمائی ہیں ۔
(1)…اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف سے نرم دلی عطا کی اور ان کے دل میں رِقَّت و رحمت رکھی تا کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام لوگوں پر مہربانی کریں اور انہیں اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے اور اخلاص کے ساتھ نیک اعمال کرنے کی دعوت دیں۔
(2)…اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں پاکیزگی دی ۔حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ یہاں پاکیزگی سے طاعت و اخلاص مراد ہے۔ اور حضرت قتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ پاکیزگی سے مراد عملِ صالح ہے۔(1)
(3)… وہ اللّٰہ تعالیٰ سے بہت زیادہ ڈرنے والا تھا۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللّٰہ تعالیٰ کے خوف سے بہت گریہ و زاری کرتے تھے یہاں تک کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے رخسار مبارکہ پر آنسوؤں سے نشان بن گئے تھے ۔
حضرت یحیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نرم دلی اور رحمت:
	اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت یحیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی نرم دلی اور رحمت ان الفاظ ’’وَ حَنَانًا مِّنۡ لَّدُنَّا‘‘ کے ساتھ بیان فرمائی ،اور اپنے حبیبصَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نرم دلی اور امت پر شفقت ورحمت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا
’’فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنۡتَ لَہُمْ‘‘ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان:تو اے حبیب!اللّٰہ کی کتنی بڑی مہربانی ہے کہ آپ ان کے لئے نرم دل ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بغوی، مریم، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳/۱۵۹۔
2…اٰل عمران:۱۵۹۔