موت کے بعد زندہ کئے جانے پر مختلف دلائل کے ساتھ کلام کیا گیا ہے،اور اس سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں:
(1)…اس سورت کی ابتدامیں 7اَوصاف کے حامل مومنوں کو آخرت میں کامیاب ہونے کی بشارت سنائی گئی اور آخرت میں انہیں ملنے والی عظیم جزا فردوس کی میراث بیان کی گئی۔
(2)…اللّٰہ تعالیٰ کے وجود،اس کی وحدانیت اور قدرت پر انسان کی مختلف مراحل میں تخلیق، آسمانوں کو کسی سابقہ مثال کے بغیر پیدا کرنے، باغات اور نباتات کی نشوونما کے لئے آسمان کی طرف سے پانی نازل کرنے، انسان کے لئے مختلف مَنافع والے جانور پیدا کرنے اور سامان کی نقل و حمل اور سواری کے لئے کشتیوں کو انسان کے تابع کرنے کے ساتھ اِستدلال کیا گیا ہے۔
(3)…مشرکین کی طرف سے پہنچنے والی اَذِیَّتوں پر اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دینے کیلئے اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت نوح،حضرت ہود،حضرت موسیٰ، حضرت ہارون، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی والدہ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے واقعات بیان فرمائے۔
(4)…دین ِاسلام قبول کرنے سے تکبر کرنے پرنیزاللّٰہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف جنون اور جادو گر ہونے وغیرہ کی نسبت کرنے پر، اور سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت پر ایمان نہ لانے کی وجہ سے کفارِ مکہ کو سرزنش کی گئی اور عذاب کی وعید سنائی گئی اور انہیں قیامت کے دن پہنچنے والے عذاب اور سختی کی خبر دی گئی اور ان کے سامنے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر مختلف دلائل پیش کئے گئے۔
(5)…انہی آیات کے ضمن میں انسان پر کی گئی نعمتوں کے ذریعے اسے نصیحت کی گئی اورمرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا انکار کرنے، اللّٰہ تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ کے شریک ٹھہرانے کا شدید ردکیا گیا۔
(6)…حساب کے وقت کی شدّتیں اور ہَولْناکیاں بیان کی گئیں۔
(7)…قیامت کے دن لوگوں کو سعادت مند اور بد بخت دو گروہوں میں تقسیم کر دئیے جانے کا ذکر کیا گیا۔
(8)…اس دن نسب کے فائدہ مند نہ ہونے کو بیان کیا گیا اورکفار کی دنیا کی طرف لوٹ جانے اور نیک اعمال بجا لانے کی تمنا بیان کی گئی۔
(9)…مسلمانوں پر ہنسنے اور ان کا مذاق اڑانے پر کفار کو سرزنش کی گئی اور ان سے دنیا میں ٹھہرنے کی مدت کے بارے