Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
483 - 695
{وَ جَاہِدُوۡا فِی اللہِ حَقَّ جِہَادِہٖ: اور اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔} اس آیت میں چند باتیں ارشاد فرمائی گئیں۔
(1)…ارشاد فرمایا کہ اے ایمان والو!تم اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں ا س کے دین کے دشمنوں کے ساتھ ایسے جہاد کرو جیسے جہاد کرنے کا حق ہے کہ اس میں تمہاری نیت سچی اور خالص ہو اور تمہارا یہ عمل دین ِاسلام کی سر بلندی کے لئے ہو۔
(2)…اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے دین اور عبادت کیلئے منتخب فرمایاتو اس سے بڑ ارتبہ اور اس سے بڑی سعادت اور کیا ہے۔
(3)…اللّٰہ تعالیٰ نے تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی بلکہ ضرورت کے موقعوں پر تمہارے لئے سہولت کر دی جیسے کہ سفر میں نماز قَصر کرنے اور روزہ نہ رکھنے کی اجازت دے دی اور پانی نہ پانے یا پانی کے نقصان پہنچانے کی حالت میں غسل اور وضو کی جگہ تیمم کی اجازت دی، تو تم دین کی پیروی کرو۔
(4)…تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین ایسے آسان ہے جیسے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین آسان تھا اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دین میں داخل ہے۔
(5)…اللّٰہ تعالیٰ نے پہلی کتابوں میں اور اس قرآن میں دین ِاسلام کو ماننے والوں کا نام مسلمان رکھا ہے تاکہ قیامت کے دن رسول تم پرنگہبان و گواہ ہو کہ انہوں نے تمہارے پاس خدا کا پیام پہنچا دیا اور تم دوسرے لوگوں پر گواہ ہوجاؤ کہ انہیں ان رسولوں نے اللّٰہ تعالیٰ کے احکام پہنچا دیئے۔
(6)… اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں یہ عزت و کرامت عطا فرمائی ہے تو تم پابندی کے ساتھ نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اللّٰہ تعالیٰ کے دین کی رسی کومضبوطی سے تھام لو اور اس کے دین پر قائم رہو، وہ تمہارامالک و ناصرہے اور تمہارے تمام اُمور کا انتظام فرمانے والا ہے، تو وہ کتنا اچھا مولیٰ ہے اور کیا ہی اچھا مددگارہے۔(1)
نفس و شیطان کے خلاف جہاد کرنے کی ترغیب:
	اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ کے دین کے دشمنوں کے ساتھ ساتھ نفس،خواہشات اور شیطان کے خلاف جہاد کرنا بھی داخل ہے اورشیطان کی انسان دشمنی اور اس کے مقصد سے خبردار کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : 	
’’اِنَّ الشَّیۡطٰنَ لَکُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوۡہُ عَدُوًّا ؕ
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۷۸، ۳/۳۱۹، مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۷۸، ص۷۵۰، ملتقطاً۔