Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
41 - 695
	حضرت عبادہ بن صامت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’جنت میں سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان زمین و آسمان کے درمیان جتنا فاصلہ ہے اور فردوس سب سے اوپر والا درجہ ہے، اس سے جنت کی چار نہریں پھوٹتی ہیں، اس سے اوپر عرش ہے اور جب تم اللّٰہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت الفردوس ہی مانگا کرو۔(1)
	حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’فردوس بلند جنت ہے، درمیانی اور سب سے بہتر جنت ہے۔(2)
	حضرت کعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا ’’ فردوس جنتوں میں سب سے اعلیٰ ہے اس میں نیکیوں کا حکم کرنے والے اور بدیوں سے روکنے والے عیش کریں گے۔(3)
{لَا یَبْغُوۡنَ عَنْہَا حِوَلًا:ان سے کوئی دوسری جگہ بدلنا نہ چاہیں گے۔} یعنی دنیا میں انسان کیسی ہی بہتر جگہ میں ہو، وہ اس سے اور اعلیٰ و ارفع جگہ کی طلب رکھتا ہے لیکن یہ بات وہاں جنت میں نہ ہوگی کیونکہ وہ جانتے ہوں گے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے انہیں بہت اعلیٰ و ارفع جگہ حاصل ہے۔(4)
قُلۡ لَّوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیۡ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنۡ تَنۡفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیۡ وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِہٖ مَدَدًا ﴿۱۰۹﴾
ترجمۂکنزالایمان: تم فرمادو اگر سمندر میرے رب کی باتوں کے لئے سیاہی ہو تو ضرور سمندر ختم ہوجائے گا اور میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں گی اگرچہ ہم ویسا ہی اور اس کی مدد کو لے آئیں ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…ترمذی، کتاب صفۃ الجنّۃ، باب ما جاء فی صفۃ درجات الجنّۃ، ۴/۲۳۸، الحدیث: ۲۵۳۹۔
2…ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المؤمنین ۵/۱۱۸، الحدیث: ۳۱۸۵۔
3…خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ۳/۲۲۷۔
4…روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۵/۳۰۶۔