Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
407 - 695
کر ہی نہیں سکتا تو اس کا غضب میں آنا اور غصہ کرنا بیکار ہے۔(1)
اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں کا مددگار ہے:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ عاجزہر گز نہیں بلکہ وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور اپنے محبوب بندوں کی مدد فرماتا ہے ۔یاد رہے کہ کفار دین ِاسلام کو صفحہ ِ ہستی سے مٹانے اور اس کے نور کو بجھانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ان کے سچے غلاموں کی مدد فرمائی،کفار کو نیست و نابود کیا اور ان کے لشکروں کو شکست و ہزیمت سے دوچار کر دیا،اسی طرح آج بھی کفار دین ِاسلام کو ختم کرنے کے ناپاک عَزائم اور ارادے رکھتے ہیں اور ا س کے لئے ہر طرح کے ذرائع بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ تمام تر کوششیں اسلام کو مٹا نہیں سکتیں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ دین ِاسلام اور اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے غلاموں کا مددگار ہے البتہ مسلمانوں کو چاہئے کہ جب وہ کفار کی طرف سے کسی مشکل میں گرفتار ہو جائیں اور اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے فوری طور پر انہیں مدد نہ پہنچے تو وہ اللّٰہ تعالیٰ کی رضاپر راضی رہیں اور دشمنوں کی طرف سے پہنچنے والی اَذِیَّتوں پر صبر کریں کیونکہ حق غالب رہے گا کبھی مغلوب نہ ہو گا اور اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو عنقریب مسلمانوں سے یہ مشکلات دور ہو جائیں گی اور کفار و مشرکین کی راحتیں ختم ہو کر رہ جائیں گی۔
وَکَذٰلِکَ اَنۡزَلْنٰہُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ۙ وَّاَنَّ اللہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّرِیۡدُ ﴿۱۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور بات یہی ہے کہ ہم نے یہ قرآن اُتارا روشن آیتیں اور یہ کہ اللّٰہ راہ دیتا ہے جسے چاہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو روشن آیتوں کی صورت میں نازل فرمایااور یہ کہ اللّٰہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
{وَکَذٰلِکَ:اور اسی طرح۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں ایسے دلائل نازل فرمائے جن میں کچھ اِبہام نہیں اور جو شخص ان میں غور کرے اس شخص پرحق واضح ہوجائے ،نیزاس پر عقیدۂ توحید، قیامت اور سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیرکبیر،الحج، تحت الآیۃ: ۱۵، ۸/۲۱۰-۲۱۱، ابوسعود، الحج، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴/۱۱، البحر المحیط، الحج، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶/۳۳۲، ملتقطاً۔