Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
369 - 695
لَوْکَانَ ہٰۤؤُلَآءِ اٰلِہَۃً مَّا وَرَدُوۡہَا ؕ وَکُلٌّ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۹۹﴾
ترجمۂکنزالایمان: بیشک تم اور جو کچھ اللّٰہ کے سوا تم پوجتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہو تمہیں اس میں جانا۔اگر یہ خدا ہوتے جہنم میں نہ جاتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک تم اور جن کی تم اللّٰہ کے سوا عبادت کرتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہیں۔ تم اس میں جانے والے ہو۔اگر یہ معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہناہے۔ 
{اِنَّکُمْ وَمَا تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ:بیشک تم اور جن کی تم اللّٰہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔}ارشاد فرمایا کہ اے مشرکو! بیشک تم اور اللّٰہ تعالیٰ کے سوا جن بتوں کی تم عبادت کرتے ہو ،سب جہنم کے ایندھن ہیں اور تم اس میں ہمیشہ کے لئے جانے والے ہو۔(1)
 	یاد رہے کہ مشرکین کے بت عذاب پانے کے لئے جہنم میں نہ جائیں گے بلکہ ان مشرکوں کو عذاب دینے کے لئے جائیں گے کیونکہ ان کی پوجا کرنے میں قصور تو مشرکوں کا ہے نہ کہ ان بتوں کا ۔
لَہُمْ فِیۡہَا زَفِیۡرٌ وَّ ہُمْ فِیۡہَا لَا یَسْمَعُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾
ترجمۂکنزالایمان: وہ اس میں رینکیں گے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جہنم میں ان کی گدھے جیسی آوازیں ہوں گی اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔ 
{لَہُمْ فِیۡہَا زَفِیۡرٌ:جہنم میں ان کی گدھے جیسی آوازیں ہوں گی۔} ارشاد فرمایا کہ وہ مشرک جہنم میں گدھے جیسی آوازیں نکالیں گے اور عذاب کی شدت سے چیخیں گے اور دھاڑیں گے اور وہ جہنم کے جوش کی شدت کی وجہ سے اس میں کچھ نہ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…روح البیان، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۸، ۵/۵۲۳-۵۲۴۔