Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
304 - 695
فرشتوں کا خوفِ خدا:
	 فرشتے اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر، اس کی پکڑ اور ا س کے قہر سے کس قدر خوف زدہ رہتے ہیں ، اس سلسلے میں 4 اَحادیث ملاحظہ ہوں
(1)…حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’میں معراج کی رات فرشتوں کے پاس سے گزرا تو حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَاماللّٰہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے اس چادر کی طرح تھے جو اونٹ کی پیٹھ پر ڈالی جاتی ہے۔(1)
(2)…ایک روایت میں ہے کہ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام سیّد المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں روتے ہوئے حاضر ہوئے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’تم کیوں رو رہے ہو؟ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی :جب سے اللّٰہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا فرمایا ہے تب سے میری آنکھ ا س خوف کی وجہ سے خشک نہیں ہوئی کہ کہیں مجھ سے اللّٰہ تعالیٰ کی کوئی نافرمانی ہو جائے اور میں جہنم میں ڈال دیا جاؤں۔(2)
(3)…حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ،رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دریافت کیا کہ میں نے کبھی حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا، اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامنے عرض کی: جب سے جہنم کو پیدا کیا گیا ہے تب سے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام نہیں ہنسے۔(3)
(4)…نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’اللّٰہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جن کے پہلو اس کے خوف کی وجہ سے لرزتے رہتے ہیں ، ان کی آنکھ سے گرنے والے ہر آنسو سے ایک فرشتہ پیدا ہوتا ہے ،جو کھڑے ہوکر اپنے ربعَزَّوَجَلَّ کی پاکی بیان کرنا شروع کر دیتا ہے۔(4)
	فرشتے گناہوں سے معصوم ہونے کے باجود اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے اس قدر ڈرتے ہیں تو ہرنیک اور گناہگار مسلمان کو بھی چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے ڈرے اور اس کی پکڑ،گرفت اور قہر سے خوف کھائے۔ اللّٰہ تعالیٰ سب
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…معجم الاوسط، باب العین، من اسمہ عبد الرحمن، ۳/۳۰۹، الحدیث: ۴۶۷۹۔
2…شعب الایمان، الحادی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۱/۵۲۱، الحدیث: ۹۱۵۔
3…مسند امام احمد، مسند انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ، ۴/۴۴۷، الحدیث: ۱۳۳۴۲۔
4…شعب الایمان، الحادی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۱/۵۲۱، الحدیث: ۹۱۴۔