Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
291 - 695
کون سی توبہ فائدہ مند ہے؟
	 اس سے معلوم ہوا کہ عذاب آجانے پر توبہ اوراپنے جرم کا اقرار کرنا بے فائد ہ ہے۔ جیسے پھل وہی درخت دیتا ہے جو وقت پر بویا جائے اور بے وقت کی بوئی ہوئی کھیتی پھل نہیں دیتی اسی طرح توبہ وہی فائدہ مند ہے جو عذاب آنے سے پہلے کی جائے اور جو توبہ بے وقت کی جائے وہ عذاب دور نہیں کرتی۔
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیۡنَہُمَا لٰعِبِیۡنَ ﴿۱۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنائے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب فضول پیدا نہیں کیا۔ 
{وَمَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیۡنَہُمَا لٰعِبِیۡنَ:اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب فضول پیدا نہیں کیا۔} اللّٰہ تعالیٰ نے آسمان ، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان عجائبات ہیں،ان سب کو فضول پیدا نہیں کیاکہ ان سے کوئی فائدہ نہ ہو بلکہ انہیں پیدا کرنے میں اس کی کثیر حکمتیں ہیں اوران بے شمار حکمتوں میں سے چند یہ ہیں کہ ان اَشیاء سے اللّٰہ تعالیٰ کے بندے اس کی قدرت و حکمت پر اِستدلال کریں اور انہیں اللّٰہ تعالیٰ کے اوصاف و کمال کی معرفت حاصل ہو ، حق وباطل میں فرق ہو جائے ،لوگ غوروفکرکریں، غفلت سے بیدارہوں ،نیک اعمال کریں اور آخرت میں اچھی جزا پائیں اور اس طرح کے خیال کوذہن میں نہ آنے دیں کہ عالَم کا سارانظام ایک کھیل تماشہ ہے اور ہرشخص دنیامیں جوبھی کرتاپھرے اس سے کوئی پوچھنے والانہیںاورنہ ہی آخرت میں اس سے سوال وجواب ہوگا جیسا کہ بطورِ خاص دَہریوں کا عقیدہ ہے اور روز بروز ان لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنۡ نَّتَّخِذَ لَہۡوًا لَّاتَّخَذْنٰہُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ ٭ۖ اِنۡ کُنَّا فٰعِلِیۡنَ ﴿۱۷﴾ بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ ؕ وَلَکُمُ الْوَیۡلُ