Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
256 - 695
سے چھپایا گیا ہے۔(1)
	حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامکو بلاکر جنت کی طرف بھیجا اور ان سے فرمایا ’’تم جنت اور ان نعمتوں کو دیکھو جو میں نے اہلِ جنت کے لئے تیار کی ہیں ۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام دیکھ کر واپس آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جو ان نعمتوں کے بارے میں سن لے گا وہ ان میں داخل ہو گا۔ جنت کو مصیبتوں سے چھپا دیا گیا، پھر ارشاد فرمایا ’’تم جنت کی طرف دوبارہ جاؤ اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامدیکھ کر واپس لوٹے اور عرض کی: تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں کوئی داخل نہ ہو سکے گا۔ پھر اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامکو جہنم کی طرف بھیجا اور ارشاد فرمایا ’’تم جہنم کی طرف جاؤ اور ان عذابات کو دیکھو جو میں نے اہلِ جہنم کے لئے تیار کئے ہیں ۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامانہیں دیکھ کر واپس آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جس نے ان عذابات کے بارے میں سنا وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔ جہنم کو شہوتوں سے ڈھانپ دیا گیا ،پھر ارشاد فرمایا ’’جہنم کی طرف لوٹو اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَامدیکھ کر آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں داخل ہونے سے کوئی نہ بچے گا۔(2)
اَفَلَمْ یَہۡدِ لَہُمْ کَمْ اَہۡلَکْنَا قَبْلَہُمۡ مِّنَ الْقُرُوۡنِ یَمْشُوۡنَ فِیۡ مَسٰکِنِہِمْ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّہٰی ﴿۱۲۸﴾٪
ترجمۂکنزالایمان: تو کیا انہیں اس سے راہ نہ ملی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کردیں کہ یہ ان کے بسنے کی جگہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو کیا انہیں اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کی رہائش کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۷، ۵/۴۴۲۔
2…مسند امام احمد، مسند ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ، ۳/۳۰۸، الحدیث: ۸۸۷۰۔