Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
254 - 695
جہنمیوں کے خون اور ان کے پیپ کھانے پینے کو دئیے جائیں گے۔
(4)…دین میں تنگ زندگی ہے۔ دین میں تنگ زندگی یہ ہے کہ نیکی کی راہیں تنگ ہو جائیں اور آدمی حرام کمانے میں مبتلا ہو۔ حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ’’ بندے کو تھوڑا ملے یا زیادہ، اگر خوفِ خدا نہیں تو اس میں کچھ بھلائی نہیں اور یہ تنگ زندگانی ہے ۔
(5)…دنیا ، قبر، آخرت اور دین سب میں تنگ زندگی ہے۔(1)
{وَنَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی:اور ہم اسے قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے۔} آیت کے اس حصے اور اس کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ ہم اپنے ذکر سے اِعراض کرنے والے کو قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے اور اس وقت وہ کہے گا: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، تو نے مجھے اندھا کیوں اٹھایا حالانکہ میں تو دنیا میں دیکھنے والا تھا؟ یاد رہے کہ کافر قیامت کا پورا عرصہ اندھا نہیں رہے گا بلکہ قیامت کے بعض اَحوال میں اس کی بینائی نہیں ہو گی اور بعض احوال میں اسے بینائی عطا کر دی جائے گی تاکہ وہ قیامت کے ہولناک مَناظِر دیکھ سکے۔
قَالَ کَذٰلِکَ اَتَتْکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیۡتَہَا ۚ وَکَذٰلِکَ الْیَوْمَ تُنۡسٰی ﴿۱۲۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: فرمائے گا یونہی تیرے پاس ہماری آیتیں آئی تھیں تو نے انہیں بھلا دیا اور ایسے ہی آج تیری کوئی خبرنہ لے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔
{قَالَ:اللّٰہ فرمائے گا۔}اس کے جواب میں اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ دنیا میں تیرے پاس میری نشانیاں آئیں لیکن تو ان پر ایمان نہ لایا اور تونے انہیں پسِ پشت ڈال کران سے منہ پھیرلیا، اسی طرح آج ہم تجھے آگ میں ڈال کر چھوڑ دیں 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیرقرطبی، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۴، ۶/۱۳۹، الجزء الحادی عشر، تفسیر کبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۴، ۸/۱۱۰-۱۱۱، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۴، ۳/۲۶۸، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۴، ص۷۰۶، ملتقطًا۔