Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
251 - 695
’’وَہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلْنٰہُ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوۡہُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ‘‘(1)
ترجمۂکنزُالعِرفان:  اور یہ (قرآن)وہ کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ، بڑی برکت والا ہے تو تم اس کی پیروی کرو اور پرہیزگار بنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
	اور ارشاد فرماتا ہے
’’وَ اتَّبِعُوۡۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ مِّنۡ قَبْلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الْعَذَابُ بَغْتَۃً وَّ اَنۡتُمْ لَا تَشْعُرُوۡنَ‘‘(2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور تمہارے رب کی طرف سے جو بہترین چیزتمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس کی اس وقت سے پہلے پیروی اختیار کرلو کہ تم پر اچانک عذا ب آجائے اور تمہیں خبر (بھی) نہ ہو۔ 
	اور اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے ارشاد فرماتا ہے
’’قُلْ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللہِ اِلَیۡکُمْ جَمِیۡعَۨا الَّذِیۡ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحْیٖ وَیُمِیۡتُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللہِ وَرَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تَہۡتَدُوۡنَ‘‘(3)
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: اے لوگو!میں تم سب کی طرف  اللّٰہ کا رسول ہوں جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تو ایمان لاؤ اللّٰہ اور اس کے رسول پر جونبی ہیں، ( کسی سے) پڑھے ہوئے نہیں ہیں، اللّٰہ اور اس کی تمام باتوں پر ایمان لاتے ہیں اوران کی غلامی کرو تاکہ تم ہدایت پالو۔
	اورارشاد فرماتا ہے:
’’قُلْ اِنۡ کُنۡتُمْ تُحِبُّوۡنَ اللہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوۡبَکُمْؕ وَاللہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۳۱﴾ قُلْ اَطِیۡعُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَۚ فَاِنۡ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیۡنَ‘‘(4)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے حبیب! فرمادو کہ اے لوگو! اگر تم اللّٰہ سے محبت کرتے ہو تو میرے فرمانبرداربن جاؤ اللّٰہ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔ تم فرمادو کہ اللّٰہ اور رسول کی فرمانبرداری کرو پھراگر وہ منہ پھیریں تو اللّٰہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…انعام: ۱۵۵۔			3…اعراف:۱۵۸۔
2…زمر:۵۵۔			4…اٰل عمران۳۱،۳۲۔