Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
229 - 695
سوا کوئی معبود نہیں اور اس کا علم ہر چیز کا اِحاطہ کئے ہوئے ہے۔(1)
کَذٰلِکَ نَقُصُّ عَلَیۡکَ مِنْ اَنۡۢـبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَ قَدْ اٰتَیۡنٰکَ مِنۡ لَّدُنَّا ذِکْرًا ﴿ۖۚ۹۹﴾
ترجمۂکنزالایمان: ہم ایسا ہی تمہارے سامنے اگلی خبریں بیان فرماتے ہیں اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: (اے حبیب!)ہم تمہارے سامنے اسی طرح پہلے گزری ہوئی خبریں بیان کرتے ہیں اور بیشک ہم نے تمہیں اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا ۔
{کَذٰلِکَ نَقُصُّ عَلَیۡکَ مِنْ اَنۡۢـبَآءِ:ہم تمہارے سامنے اسی طرح خبریں بیان کرتے ہیں۔}اس سے پہلی آیات میں فرعون اور سامری کے ساتھ ہونے والا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا واقعہ بیان کیا گیا اور اب یہاں سے ارشاد فرمایا گیا کہ اے حبیب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،جس طرح ہم نے آپ کے سامنے یہ واقعات بیان کئے اسی طرح ہم آپ کے سامنے سابقہ امتوں کی خبریں اور ان کے احوال بیان کرتے ہیں تاکہ آپ کی شان ، آپ کی نشانیوںا ور معجزات میں اضافہ ہو اور لوگ ان میں زیادہ غوروفکر کر سکیں اور بے شک ہم نے آپ کو اپنے پاس سے قرآن کریم عطافرمایا کہ یہ ذکر ِعظیم ہے اور جو اس کی طرف متوجہ ہو اس کے لئے اس کتابِ کریم میں نجات اور برکتیں ہیں اور اس مقدس کتاب میں سابقہ امتوں کے ایسے حالات کا ذکر و بیان ہے جو فکر کرنے اور عبرت حاصل کرنے کے لائق ہیں۔(2)
مَنْ اَعْرَضَ عَنْہُ فَاِنَّہٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وِزْرًا ﴿۱۰۰﴾ۙ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہِ ؕ وَ سَآءَ لَہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ حِمْلًا ﴿۱۰۱﴾ۙ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۹۸، ۳/۲۶۳۔
2…تفسیرکبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۹۹، ۸/۹۷، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۷۰۲، ملتقطاً۔