Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
185 - 695
اسے رسالت کی تبلیغ اور نبوت کے کام میں میرا شریک کردے تاکہ ہم بکثرت تیری پاکی بیان کریں اور نمازوں میں اور نمازوں کے علاوہ بھی بکثرت تیرا ذکر کریں بیشک تو ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہمارے اَحوال کو جانتا ہے۔(1)
سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر 29 تا 35 سے حاصل ہونے والی معلومات:
	ان آیات سے8 باتیں معلوم ہوئیں:
(1)…اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا مقام اتنا بلند ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ان کی دعا سے ان کے بھائی حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو نبوت جیسا عظیم منصب عطا فرما دیا۔
(2)… اپنے عزیز کو اپنا جانشین بنا نا حرام نہیں، اصل مدار اہلیّت پر ہے، اگر اولاد اہل ہے تو اسے جانشین بنانا درست ہے کہ اہل آدمی کا اولاد ہونا کوئی ایسا جرم نہیں کہ اسے جانشین نہ بنایا جاسکے ،ہاں کسی خارجی وجہ سے یہ فعل نہ کیا جائے تو وہ جدا بات ہے۔ اس معاملے میں لوگوں کی آراء میں بہت اِفراط و تفریط پایا جاتا ہے ، لہٰذا انہیں اِعتدال کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔
(3)… اللّٰہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے قوت اور مدد حاصل کرنا نہ توکّل کے خلاف ہے اور نہ توحید کے مُنافی ہے۔
(4)…بہترین اور قابل لوگوں کی صحبت اختیار کرنا اور انہیں اپنا وزیر بنانا انبیائِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا پسندیدہ عمل ہے۔
(5)…اپنی رائے کو حرفِ آخر سمجھنا اور اپنی قوت و شوکت پر غرور کرنا درست نہیں ہے۔
(6)…جو چیز اپنے لئے پسند ہو وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔
(7)…نیکیاں زیادہ کرنے کے معاملے میں نیک آدمی کی صحبت اختیار کرنے کا بڑا عمل دخل ہے۔
(8)… اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر جماعت کے ساتھ مل کر کرنا اور بزرگوں کے پاس بیٹھ کرکرنا بہت افضل ہے۔
قَالَ قَدْ اُوۡتِیۡتَ سُؤْلَکَ یٰمُوۡسٰی ﴿۳۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: فرمایا اے موسیٰ تیری مانگ تجھے عطا ہوئی۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ نے فرمایا: اے موسیٰ! تیرا سوال تجھے عطا کردیا گیا۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۵، ص۶۹۰، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۵، ۳/۲۵۳، ملتقطاً۔