Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
181 - 695
اٰیَۃً اُخْرٰی ﴿ۙ۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے ملا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اپنے ہاتھ کو اپنے بازو سے ملاؤ ،بغیر کسی مرض کے خوب سفید ہوکر، ایک اور معجزہ بن کرنکلے گا۔ 
{وَاضْمُمْ یَدَکَ اِلٰی جَنَاحِکَ:اور اپنے ہاتھ کو اپنے بازوسے ملا لو۔} اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ایک اور معجزہ عطا فرمایا جس کے بارے میں یہاں ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! آپ اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں بازو کی بغل کے نیچے ملا کر نکالئے تو وہ ہاتھ سورج کی طرح چمکتا، نگاہوں کو خیرہ کرتا اور کسی مرض کے بغیرخوب سفید ہو کر نکلے گا اور یہ عصا کے بعد آپ کی نبوت کی صداقت کی ایک اور نشانی ہے اسے بھی لیجئے۔ حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دست مبارک سے رات میں چاند اور دن میں سورج کی روشنی کی طرح نور ظاہر ہوتا تھا۔(1)
	  جب حضرت موسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دوبارہ اپنا دست مبارک بغل کے نیچے رکھ کر بازو سے ملاتے تو وہ دستِ اَقدس اپنی سابقہ حالت پر آ جاتا تھا۔
لِنُرِیَکَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْکُبْرٰی ﴿ۚ۲۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں۔
{لِنُرِیَکَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْکُبْرٰی:تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں۔} یعنی اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، ہم نے آپ کو عصا سانپ بن جانے اور ہاتھ روشن ہو جانے کے دو معجزات اس لئے عطا کئے تاکہ ان کے ذریعے ہم آپ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۶۸۹، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳/۲۵۲، ملتقطاً۔