Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
167 - 695
ہے اور پوری توجہ سے اسے سنا جاتا ہے اور بھر پور طریقے سے اس کی اطاعت کی جاتی ہے۔ اور جب قرآن کریم کو نازل فرمانے والا سب سے بڑا عظیم ہے تو اس کی طرف سے بھیجے ہوئے قرآن عظیم کوسب سے زیادہ توجہ کے ساتھ سننا چاہئے اور اس میں انتہائی غورو فکر کرنا اور کامل طریقے سے ا س کے دئیے گئے احکام پر عمل کرنا چاہئے ۔ افسوس! آج مسلمانوں کی ایک تعداد ایسی ہے جو تلاوتِ قرآن کرنے سے ہی محروم ہے اور جو تلاوت کرتے بھی ہیں تو وہ درست طریقے سے تلاوت نہیں کرتے اور صحیح طریقے سے تلاوت کرنے والوں کا بھی حال یہ ہے کہ وہ نہ قرآن مجید کو سمجھتے ہیں ، نہ اس میں غورو فکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے اَحکام پر عمل کرتے ہیں۔
	حضرت فضیل بن عیاض رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں :ہماری مصیبت سے بڑی کوئی مصیبت نہیں، ہم میں سے ایک شخص دن رات قرآن مجید پڑھتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا حالانکہ یہ مکمل قرآن مجید ہماری طرف ہمارے رب کے پیغامات ہیں۔(1)
	اور حضرت محمد بن کعب قرظی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: جس تک قرآن مجیدپہنچ گیا تو گویا اللّٰہ تعالیٰ نے اس سے کلام کیا۔ جب وہ ا س بات پر قادر ہو جائے تو قرآن مجید پڑھنے ہی کو اپنا عمل قرار نہ دے بلکہ اس طرح پڑھے جس طرح کوئی غلام اپنے مالک کے لکھے ہوئے خط کو پڑھتا ہے تاکہ وہ اس میں غوروفکر کر کے اس کے مطابق عمل کرے۔(2)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں قرآن مجید کی تلاوت کرنے، اسے سمجھنے، اس میں غورو فکر کرنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی ﴿۵﴾ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَمَا بَیۡنَہُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰی ﴿۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: وہ بڑی مہر والا اس نے عرش پر اِستواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے۔ اس کا ہے جو کچھ آسمانوں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تنبیہ المغترین، الباب الرابع فی جملۃ اخری من الاخلاق، ومن اخلاقہم رضی اللّٰہ عنہم کثرۃ الاستغفار وخوف المقت ۔۔۔ الخ، ص۲۶۱۔
2…احیاء علوم الدین، کتاب آداب تلاوۃ القرآن، الباب الثالث فی اعمال الباطن فی التلاوۃ، ۱/۳۷۸۔