لیا جب ان پر رحمن کی آیتیں پڑھی جاتیں گر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ وہ انبیاء ہیں جن پر اللّٰہ نے احسان کیا ،جو آدم کی اولاد میں سے ہیں اوران لوگوں میں سے ہیں جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں ہم نے ہدایت دی اور چن لیا۔ جب ان کے سامنے رحمن کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو یہ سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے گر پڑتے ہیں۔
{اُولٰۤئِکَ الَّذِیۡنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ:یہ وہ ہیں جن پراللّٰہنے احسان کیا ۔} اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے سورئہ مریم کی ابتدا سے یہاں تک مختلف انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے حالات وواقعات فرداً فرداً بیان فرمائے مگراب تمام انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کامشترکہ ذکر کیا جا رہا ہے جن میں حضرت ادریس ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم ، حضرت اسماعیل ، حضرت اسحاق ، حضرت یعقوب ،حضرت موسیٰ ،حضرت ہارون ،حضرت زکریا، حضرت یحیٰ اور حضرت عیسیٰعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام شامل ہیں اور یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے نبوت و رسالت کا منصب عطا کر کے ان پر اپنا خصوصی احسان فرمایا اور انہیں اپنی طرف ہدایت دی اور انہیں شریعت کی تشریح اور حقیقت کے کشف کے لئے چن لیا۔
{اِذَا تُتْلٰی عَلَیۡہِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ:جب ان کے سامنے رحمن کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے ۔} اس آیت سے مراد یہ ہے کہ اے لوگو! تم سے پہلے انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نسبی شرافت میں بلند رتبہ رکھنے، نفس کے کامل ہونے اور اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب کے مقام پر فائز ہونے کے باجود جب اپنے اوپر نازل ہونے والی کتابوں میں اللّٰہ تعالیٰ کی آیتیں سنتے تو اللّٰہ تعالیٰ کے خوف سے رویا کرتے اور سجدے کیا کرتے تھے تو تم بھی ان کی سیرت پر عمل کرو (اور جب قرآن کی آیتیں سنو تو اللّٰہ تعالیٰ کے خوف سے گریہ و زاری کیا کرو)۔(1)
اللّٰہ تعالیٰ کے نیک بندوں کا شِعار:
اس سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کلام کی آیات سن کر رونا انبیاء کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت اور ان کا طریقہ ہے ۔سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی قرآنِ مجید کی آیات سن کر رویا کرتے تھے، جیسا کہ حضرت ابراہیم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۵۸، ۵/۳۴۳، خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۵۸، ۳/۲۳۹، ملتقطاً۔