Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
116 - 695
ترجمۂکنزالایمان: اور کتاب میں ادریس کو یاد کرو بیشک وہ صدیق تھا غیب کی خبریں دیتا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور کتاب میں ادریس کو یاد کرو بیشک وہ بہت ہی سچا نبی تھا۔
{وَاذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِدْرِیۡسَ:اور کتاب میں ادریس کو یاد کرو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ہماری اس کتاب میں حضرت ادریس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ذکر فرمائیں ، بیشک وہ بہت ہی سچے نبی تھے۔
حضرت ادریس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مختصر تعارف:
	آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا نام اخنوخ ہے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے والد کے دادا ہیں۔، حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد آپ ہی پہلے رسول ہیں۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے والد حضرت شیث بن آدم عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامہیں ۔ سب سے پہلے جس شخص نے قلم سے لکھا وہ آپ ہی ہیں۔ کپڑوں کو سینے اور سلے ہوئے کپڑے پہننے کی ابتدا بھی آپ ہی سے ہوئی ، آپ سے پہلے لوگ کھالیں پہنتے تھے ۔ سب سے پہلے ہتھیار بنانے والے، ترازو اور پیمانے قائم کرنے والے اور علمِ نُجوم اور علمِ حساب میں نظر فرمانے والے بھی آپ ہی ہیں اور یہ سب کام آپ ہی سے شروع ہوئے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ پر تیس صحیفے نازِل کئے اور اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے صحیفوں کاکثرت سے درس دینے کی وجہ سے آپ کا نام ادریس ہوا۔(1)
درسِ قرآن اور درسِ علمِ دین کے فضائل:
	حضرت ادریس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے صحیفوں کا کثرت سے درس دیا کرتے تھے، اس سے معلوم ہو اکہ اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب کا درس دینا انبیائِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے ،اس مناسبت سے یہاں قرآنِ مجید کا درس دینے کی فضیلت اور علمِ دین کا درس دینے کے دو فضائل ملاحظہ ہوں:
(1)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’جو لوگ اللّٰہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوتے ہیں اور وہ قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے اور ایک دوسرے کو اس کا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۵۶، ۳/۲۳۸، مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۵۶، ص۶۷۷، روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۵۶، ۵/۳۴۱، ملتقطاً۔