کے سائے بھی اوّل تا آخر اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کے پابند ہیں جتنا وہ چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے اور جتنا چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے۔ سائے تو سارا دن ہی ہوتے ہیں لیکن آیت میں صبح اور شام کا بطورِ خاص اس لئے ذکر فرمایا گیا کہ ان دو اَوقات میں سایوں کا چھوٹا یا بڑا ہونا واضح طور پر نظر آتا ہے ۔
قُلْ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِؕ قُلِ اللہُ ؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوْلِیَآءَ لَایَمْلِکُوۡنَ لِاَنۡفُسِہِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا ؕ قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الۡاَعْمٰی وَالْبَصِیۡرُ ۬ۙ اَمْ ہَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَالنُّوۡرُ ۬ۚ اَمْ جَعَلُوۡا لِلہِ شُرَکَآءَ خَلَقُوۡا کَخَلْقِہٖ فَتَشَابَہَ الْخَلْقُ عَلَیۡہِمْ ؕ قُلِ اللہُ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّہُوَ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ ﴿۱۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا تم خود ہی فرما ؤ اللّٰہ تم فرما ؤ تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنالیے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کرسکتے ہیں تم فرما ؤ کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا یا کیا برابر ہوجائیں گی اندھیریاں اور اجالا کیا اللّٰہ کے لیے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں جنہوں نے اللّٰہ کی طرح کچھ بنایا تو انہیں ان کا اور اس کا بنانا ایک سا معلوم ہوا تم فرما ؤ اللّٰہ ہر چیز کا بنانے والا ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟ تم خود ہی فرما دو:’ ’اللّٰہ‘‘ تم فرما ؤ: تو (اے لوگو) کیا تم نے اس کے سوا مدد گار بنارکھے ہیں جواپنے لئے نفع اور نقصان کے مالک نہیں ہیں۔ تم فرما ؤ: کیا اندھا اور آنکھ والابرابر ہوجائیں گے؟ یا کیا اندھیرے اورروشنی برابر ہوجائیں گے؟یاکیا انہوں نے اللّٰہ کے لیے ایسے شریک ٹھہرا لئے ہیں جنہوں نے اللّٰہ کی تخلیق کی طرح کچھ پیدا کیا ہو؟ تو ان کافروں کوپیدا کرنے کا معاملہ ایک جیسا لگا ہو ۔تم فرما ؤ :اللّٰہ ہر شے