Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
490 - 601
اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں صالحین کو ہی اپنا پیشوا بنانا چاہیے تاکہ قیامت میں انہی کے ساتھ حشر ہو۔
{فَمَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ:تو جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔} یعنی  نیک لوگ جو دنیا میں صاحبِ بصیرت تھے اور راہِ راست پر چلتے رہے، اُن کو اُن کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ اس میں اپنی نیکیاں لکھی ہوئی دیکھیں گے تو اس کو ذوق و شوق سے پڑھیں گے اور جو بدبخت ہیں، کفار ہیں اُن کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، وہ انہیں دیکھ کر شرمندہ ہوں گے اور دہشت سے پوری طرح پڑھنے پر قادر نہ ہوں گے۔ تو نیک لوگوں کے اعمال کے ثواب میں ادنیٰ بھی کمی نہ کی جائے گی اور یونہی کفار کی سزا میں بھی کمی نہ ہوگی،(1)  ہاں گناہگار مسلمانوں کی سزا میں کمی بھی ہوگی اور بہت بڑی تعداد کی معافی بھی۔
{اَعْمٰی: اندھا۔} ارشاد فرمایا کہ جودنیا کی زندگی میں ہدایت کا راستہ دیکھنے سے اندھا ہوگا وہ آخرت میں نجات کا راستہ دیکھنے سے بھی اندھا ہوگا بلکہ قیامت میںوہ اور بھی زیادہ گمراہ ہوگا۔(2)
وَ اِنۡ کَادُوۡا لَیَفْتِنُوۡنَکَ عَنِ الَّذِیۡۤ اَوْحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ لِتَفْتَرِیَ عَلَیۡنَا غَیۡرَہٗ ٭ۖ وَ اِذًا لَّا تَّخَذُوۡکَ خَلِیۡلًا ﴿۷۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور وہ تو قریب تھا کہ تمہیں کچھ لغزش دیتے ہماری وحی سے جو ہم نے تم کو بھیجی کہ تم ہماری طرف کچھ اور نسبت کردو اور ایسا ہوتا تو وہ تم کو اپنا گہرا دو ست بنالیتے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور کفار تو چاہتے تھے کہ تمہیں اس وحی سے ہٹا دیں جوہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے کہ تم ہمارے اوپر وحی سے ہٹ کر کوئی بات منسوب کر دو اور اس وقت وہ آپ کو گہرا دوست بنالیں۔ 
{لَیَفْتِنُوۡنَکَ: کہ تمہیں ہٹادیں۔} اس آیت کا  شانِ نزول یہ ہے کہ قبیلہ ثقیف کا ایک وفد سرکارِدوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…روح البیان، الاسراء، تحت الآیۃ: ۷۱، ۵/۱۸۷-۱۸۸، جلالین، الاسراء، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۳۶، خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۷۲، ۳/۱۸۴، ملتقطاً۔
2…خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۷۲، ۳/۱۸۴، ملخصاً۔