Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
304 - 601
مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ (1)
	دنیا میں اچھا اجر ملنے کی دوسری صورت یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں اس دنیا میں پاکیزہ زندگی ، فتح و کامیابی اور وسیع رزق وغیرہ نعمتیں عطا فرمائے گا ۔ (2)
نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوصاف چھپانا کن کا طریقہ ہے؟
	 آیت ِ مبارکہ کے مضمون اور اس کے شانِ نزول سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اوصاف کو چھپانا کفار کا طریقہ جبکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عظمت و شان بیان کرنا صحابہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا طریقہ ہے۔ 
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوۡنَہَا تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ لَہُمْ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ ؕ کَذٰلِکَ یَجْزِی اللہُ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۱﴾
ترجمۂکنزالایمان:بسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انہیں وہاں ملے گا جو چاہیں اللّٰہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، ان کے نیچے نہریں جاری ہیں، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے۔اللّٰہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ 
{جَنّٰتُ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں۔} یعنی آخرت کا گھر ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں پرہیزگار داخل ہوں گے، ان باغات میں جنتیوں کے گھروں، محلات اور رہائش گاہوں کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے اوریہ بات جنت کے سوا کسی کو کہیں بھی حاصل نہیں، اللّٰہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ (3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکۃ، ۲/۳۸۲، الحدیث: ۳۲۰۹۔
2…جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۲۱۸، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۳۰، ۳/۱۲۰، ملتقطاً۔
3…خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۳۱، ۳/۱۲۰۔