وَمَا ذَرَاَ لَکُمْ فِی الۡاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُہٗ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّذَّکَّرُوۡنَ ﴿۱۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور وہ جو تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا رنگ برنگ بیشک اس میں نشانی ہے یاد کرنے والوں کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور (اس نے تمہارے کام میں لگادیں) وہ مختلف رنگوں والی چیزیں جواس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیں۔ بیشک اس میں نصیحت ماننے والوں کیلئے نشانی ہے۔
{وَمَا ذَرَاَ لَکُمْ فِی الۡاَرْضِ:اور وہ چیزیں جواس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیں۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بھی تمہارے کام پر لگا دیا جو اس نے تمہارے لئے زمین میں حیوانات، درخت اور پھل وغیرہ پیدا کئے ہیں اوروہ اپنی کثیر تعداد کے باوجود خلقت، ہیئت، کیفیت اور رنگ میں مختلف ہیں حتّٰی کہ ان میں سے کوئی مکمل طور پر دوسرے کی طرح نہیں ہوتا، اس میں اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے کمال پر بڑی مضبوط دلیل ہے۔ (1)
وَہُوَ الَّذِیۡ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاۡکُلُوۡا مِنْہُ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوۡا مِنْہُ حِلْیَۃً تَلْبَسُوۡنَہَا ۚ وَ تَرَی الْفُلْکَ مَوَاخِرَ فِیۡہِ وَ لِتَبْتَغُوۡا مِنۡ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿۱۴﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا مسخر کیا کہ اس میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور اس میں سے گہنانکالتے ہو جسے پہنتے ہو اور تو اس میں کشتیاں دیکھے کہ پانی چیر کر چلتی ہیں اور اس لیے کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور کہیں احسان مانو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳/۱۱۶۔