Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
256 - 601
 نشانیوں سے اِعراض کرتے رہے اور ایمان نہ لائے ۔ (1)
{وَکَانُوۡا یَنْحِتُوۡنَ:اور وہ تراشتے تھے ۔} یعنی وہ لوگ بے خوف ہو کرپہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے تھے  کیونکہ انہیں اس کے گرنے اور اس میں نقب لگائے جانے کا اندیشہ نہ تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ گھر تباہ نہیں ہوسکتے ،ان پر کوئی آفت نہیں آسکتی۔ (2)
{فَاَخَذَتْہُمُ الصَّیۡحَۃُ:تو انہیں زور دار چیخ نے پکڑ لیا ۔} جب قومِ ثمود نے اونٹنی کی کونچیں کاٹیں تو حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بتائے ہوئے تین دن گزرنے کے بعد صبح ہوتے ہی قومِ ثمود کو آسمان سے ایک زور دار چیخ سنائی دی اور زمین میں زلزلہ ا ٓگیا، یوں ان سب کو ہلاک کر دیا گیا۔ (3)
{فَمَاۤ اَغْنٰی عَنْہُمۡ:تو ان کے کچھ کام نہ آئی۔} یعنی وہ لوگ شرک اور جو برے کام کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آئے اور اُن کے مال و متا ع اور اُن کے مضبوط مکان انہیں عذاب سے نہ بچاسکے۔ (4)
عذاب کی جگہ پر روتے ہوئے داخل ہونا:
	حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی بستیوں کے آثار عرب کی سر زمین میں آج بھی موجود ہیں اور وہاں وہ جگہ ’’مداینِ صالح‘‘ کے نام سے معروف ہے ،آج بھی لوگ ان آثارکو دیکھنے جاتے ہیں ، بطورِ خاص ان کی ترغیب کے لئے اور عمومی طور پر سب مسلمانوں کی ترغیب کے لئے یہاں ایک حدیث پاک ذکر کرتے ہیں ،چنانچہ حضرت عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں ’’نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب مقامِ حِجر کے پاس سے گزرے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ظالموں کے مکانات میں روتے ہوئے داخل ہو نا، ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہ عذاب آجائے جو ان پر آیا تھا۔ پھر سوار ی پر بیٹھے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے چہرۂ انور پر چادر ڈال لی۔ (5)
وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَ وَمَا بَیۡنَہُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ ؕ وَ اِنَّ السَّاعَۃَ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۱، ۷/۱۵۷، مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۵۸۶، ملتقطاً۔
2…مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۳، ص۵۸۶۔
3…صاوی، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۳، ۳/۱۰۵۰، ملخصاً۔
4…خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۴، ۳/۱۰۷، جلالین، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۴، ص۲۱۴، ملتقطاً۔
5…بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب قول اللّٰہ تعالٰی: والی ثمود اخاہم صالحاً، ۲/۴۳۲، الحدیث: ۳۳۸۰۔