Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
206 - 601
جیسا پہلے لوگوں نے اس کے ساتھ کیا اور یوں تمہیں بھی ہلاک کر دے جیسے پہلے لوگوں کو اس نے ہلاک کر دیا۔ (1) 
(3)…حضرت عبداللّٰہ بن عمر و رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’اس امت کے پہلے لوگ یقین اور زُہد کی وجہ سے نجات پا گئے جبکہ ا س امت کے آخری لوگ بخل اور (لمبی) امید کی وجہ سے ہلاک ہوں گے۔ (2)
(4)…حضرت جابر بن عبداللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’مجھے اپنی امت پر دو باتوں کا زیادہ خوف ہے ۔ (1) خواہشات کی پیروی کرنا۔(2) لمبی امید رکھنا۔ کیونکہ خواہشات کی پیروی کرنا حق سے روکتا ہے اور لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں ۔ یہ دنیا پیٹھ پھیر کر چلی جانے والی اور آخرت پیش آنے والی ہے،ان دونوں میں سے ہر ایک کے بیٹے ہیں، اگر تمہیں دنیا کے بیٹے نہ بننے کی اِستطاعت ہو تو دنیا کے بیٹے نہ بننا کیونکہ تم آج عمل کرنے کی جگہ میں ہو اور (یہاں) حساب نہیں لیکن کل تم حساب دینے کی جگہ میں ہو گے اور (وہاں) عمل نہیں ہو گا۔ (3)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں لمبی امیدیں رکھنے اور محض دنیا کی طلب میں مشغول رہنے سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔
وَ مَاۤ اَہۡلَکْنَا مِنۡ قَرْیَۃٍ اِلَّا وَلَہَا کِتَابٌ مَّعْلُوۡمٌ ﴿۴﴾ مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّۃٍ اَجَلَہَا وَمَا یَسْتَاۡخِرُوۡنَ ﴿۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نَوِشتہ تھا۔ کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے نہ آگے بڑھے نہ پیچھے ہٹے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے جو بستی ہلاک کی اس کیلئے ایک مقرر مدت لکھی ہوئی ہے۔ کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مسلم، کتاب الزہد والرقائق، ص۱۵۸۳، الحدیث: ۶(۲۹۶۱)۔
2…کنز العمال، کتاب الاخلاق، قسم الاقوال، الباب الثانی فی الاخلاق والافعال المذمومۃ، الفصل الثانی، ۲/۱۸۱ الحدیث: ۷۳۸۰، الجزء الثالث۔
3…شعب الایمان، الحادی والسبعون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۷/۳۷۰، الحدیث: ۱۰۶۱۶۔