Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
150 - 601
’’جو تھوڑی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ زیادہ نعمتوں کا بھی شکر ادا نہیں کرتا اور جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللّٰہ تعالیٰ کابھی شکر ادا نہیں کرتا اوراللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کو بیان کرنا شکر ہے اور انہیں بیان نہ کرنا ناشکری ہے۔ (1)
(3)…حضرت حسن  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں، مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جب کسی قوم کو نعمت عطا فرماتا ہے تو ان سے شکر ادا کرنے کا مطالبہ فرماتا ہے، جب وہ شکر کریں تو اللّٰہ تعالیٰ ان کی نعمت کو زیادہ کرنے پر قادر ہے اور جب وہ نا شکری کریں تو اللّٰہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے پر قادر ہے اور وہ ان کی نعمت کو ان پر عذاب بنا دیتا ہے۔ (2)
(4)…سنن ابو داؤد میں ہے کہ رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگنے کی وصیت فرمائی ’’اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ‘‘ یعنی اے اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّ، تو اپنے ذکر، اپنے شکر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔ (3) اللّٰہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں کثرت کے ساتھ اپنا ذکر اورشکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اوراپنی نعمتوں کی ناشکری کرنے سے محفوظ فرمائے ، اٰمین۔ (4)
اَلَمْ یَاۡتِکُمْ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِکُمْ قَوْمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ ۬ؕۛ وَالَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعْدِہِمْ ؕۛ لَا یَعْلَمُہُمْ اِلَّا اللہُ ؕ جَآءَتْہُمْ رُسُلُہُمۡ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمْ فِیۡۤ اَفْوَاہِہِمْ وَقَالُوۡۤا اِنَّا کَفَرْنَا بِمَاۤاُرْسِلْتُمۡ بِہٖ وَ اِنَّا لَفِیۡ شَکٍّ مِّمَّا تَدْعُوۡنَنَاۤ اِلَیۡہِ مُرِیۡبٍ ﴿۹﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: کیا تمہیں ان کی خبریں نہ آئیں جو تم سے پہلے تھے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو ان کے بعد ہوئے انہیں اللّٰہ ہی جانے ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آئے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف لے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…شعب الایمان، الثانی والستون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی المکافأۃ بالصنائع، ۶/۵۱۶، الحدیث: ۹۱۱۹۔
2…رسائل ابن ابی دنیا، کتاب الشکر للّٰہ عزّوجلّ، ۱/۴۸۴، الحدیث: ۶۰۔
3…ابو داؤد، کتاب الوتر، باب فی الاستغفار، ۲/۱۲۳، الحدیث: ۱۵۲۲۔
4…شکر کے مزید فضائل جاننے کے لئے کتاب’’شکر کے فضائل‘‘( مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔