Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
121 - 601
میرے کسی ولی کی توہین کی تو اس نے مجھ سے جنگ کا اعلان کر دیا۔ (1) یعنی جس نے میرے اولیا میں سے کسی کو اذیت دی یا کسی کو غضب دلایا تو اس نے مجھ سے جنگ کی ۔
	مزید فرماتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے اولیا سے محبت رکھنا، ان سے قلبی تعلقات قائم کرنا اور ان کی صحبت اختیار کرنا اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ نفع مند اعمال میں سے ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے اولیا سے بغض و عداوت رکھنا، انہیں حقیر سمجھنا اور ان پر اعتراضات کرنا اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ نقصان دینے والے اعمال میں سے ہے۔ (2) اس سے ان لوگوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو اللّٰہ تعالیٰ کے اولیا کے بارے میں نازیبا کلمات کہتے، ان کی توہین کرتے، ان سے عداوت و دشمنی رکھتے اور ان پر اعتراضات کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطا فرمائے، اٰمین۔
اَفَمَنْ ہُوَقَآئِمٌ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍۭ بِمَاکَسَبَتْ ۚ وَجَعَلُوۡا لِلہِ شُرَکَآءَ ؕ قُلْ سَمُّوۡہُمْ ؕ اَمْ تُنَبِّـُٔوۡنَہٗ بِمَا لَایَعْلَمُ فِی الۡاَرْضِ اَمۡ بِظَاہِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ ؕ بَلْ زُیِّنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مَکْرُہُمْ وَ صُدُّوۡا عَنِ السَّبِیۡلِ ؕ وَمَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ ﴿۳۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: تو کیا وہ جوہر جان پر اس کے اعمال کی نگہداشت رکھتا ہے اور وہ اللّٰہ کے شریک ٹھہراتے ہیں تم فرماؤ ان کا نام تو لو یا اسے وہ بتاتے ہو جو اس کے علم میں ساری زمین میں نہیں یا یونہی اوپری بات بلکہ کافروں کی نگاہ میں ان کا فریب اچھا ٹھہرا ہے اور راہ سے روکے گئے اور جسے اللّٰہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو کیا وہ خدا جو ہر شخص پر اس کے اعمال کی نگرانی رکھتا ہے (وہ بتوں جیسا ہے؟ ہرگز نہیں) اور وہ لوگ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…معجم الاسط، باب الالف، من اسمہ احمد، ۱/۱۸۴، الحدیث: ۶۰۹۔
2…روح البیان، الرعد، تحت الآیۃ: ۳۲، ۴/۳۷۸۔