صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ 50 دن دنیا میں تشریف فرما رہے۔ پھر آیت ’’وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِ‘‘ نازل ہوئی، اس کے بعد حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ 21دن یا 7 دن دنیا میں تشریف فرما رہے۔( جلالین مع جمل، النصر، تحت الآیۃ: ۳، ۸/۴۲۶)
اس سورت کے نازل ہونے کے بعد صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے سمجھ لیا تھا کہ دین کامل اور تمام ہوگیا تو اب رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ دنیا میں زیادہ عرصہ تشریف نہ رکھیں گے، چنانچہ حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ یہ سورت سن کر اسی خیال سے روئے۔ مروی ہے کہ اس سورت کے نازل ہونے کے بعدسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خطبہ میں فرمایا’’ ایک بندے کو اللّٰہ تعالیٰ نے اختیار دیا ہے چاہے دنیا میں رہے چاہے اس کی ملاقات قبول فرمائے، اس بندہ نے اللّٰہ تعالیٰ کی ملاقات اختیار کر لی ہے۔ یہ سن کر حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ پر ہماری جانیں ،ہمارے مال ،ہمارے آباء اورہماری اولادیں سب قربان ہیں ۔( تفسیر کبیر ، النّصر ، تحت الآیۃ : ۳، ۱۱/۳۴۶، روح البیا ن، النّصر، تحت الآیۃ: ۳، ۱۰/۵۳۱، مدارک، النّصر، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۳۸۰، ملتقطاً)