Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
840 - 881
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵)الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ(۶)
ترجمۂکنزالایمان: تو ان نمازیوں  کی خرابی ہے ۔جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں  ۔وہ جو دکھاوا کرتے ہیں  ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو ان نمازیوں  کے لئے خرابی ہے۔جو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔ وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔
{فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ: تو ان نمازیوں  کے لئے خرابی ہے۔} یہ آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ ان نمازیوں  کیلئے خرابی ہے جو اپنی نماز سے غافل ہیں  ۔اس سے مراد منافقین ہیں  کہ جب وہ لوگ تنہا ہوتے ہیں  تو نماز نہیں  پڑھتے کیونکہ وہ اس کے فرض ہونے کا اعتقادنہیں  رکھتے اور جب وہ لوگوں  کے سامنے ہوتے ہیں  تو نمازی بنتے، اپنے آپ کو نمازی ظاہر کرتے اور انہیں  دکھانے کے لئے اُٹھ بیٹھ لیتے ہیں  اور حقیقت میں  یہ لوگ نماز سے غافل ہیں ۔( مدارک، الماعون، تحت الآیۃ: ۴-۵، ص۱۳۷۷)
نماز سے غفلت برتنے والوں  کا انجام:
	نماز سے غافل رہنے والوں  کے بارے میں ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا‘‘(مریم:۵۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں  نے نمازوں  کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں  گے۔ 
	اور ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ هُوَ خَادِعُهُمْۚ-
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک منافق لوگ اپنے گمان میں  اللّٰہ