Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
780 - 881
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت سے متعلق مَوقف بیان کیا گیا ہے اور اس سورت میں  یہ مضامین بیان ہوئے ہیں ۔
(1) …یہودیوں  ،عیسائیوں  اور مجوسیوں  کے مذہب کا باطل ہونا بیان فرمایا گیا۔
(2) … یہ بتایاگیا کہ اہل ِکتاب میں  دین کے معاملے میں  پھوٹ کس وقت پڑی اور تورات و انجیل میں  انہیں  دئیے گئے اَحکام بیان کئے گئے۔
(3) …کافروں  کا انجام بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ تمام مخلوق میں  سب سے بدتر ہیں ۔
(4) …اس سورت کے آخر میں  بتایا گیا کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں ،اس کے بعد ان کی جزاء بیان کی گئی۔
سورۂ قدر کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ بینہ کی اپنے سے ما قبل سورت’’قدر‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ قدر میں  بتایا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ شبِ قدر  میں  قرآن مجید نازل فرمایا اور اس سورت میں  یہ بیان کیا گیا کہ کتابی کافریہودی اور عیسائی اور مشرک اس وقت تک اپنا دین چھوڑنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آ جائے، تو گویا کہ اس سورت میں  قرآنِ مجید نازل کرنے کی علت اور وجہ بیان کی گئی ہے ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ(۱)