Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
759 - 881
{اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ: کیا اللّٰہ سب حاکموں  سے بڑھ کر حاکم نہیں ؟ } حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ جو سورۂ’’وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ‘‘ پڑھتے ہوئے  ’’اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ ‘‘ پڑھے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کہے ’’بَلٰی وَاَنَا عَلٰی ذَالِکَ مِنَ الشَّاہِدِیْن‘‘ یعنی کیوں  نہیں ، یقینا ہے اور میں  ا س بات پر گواہوں  میں  سے ہوں ۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ والتین، ۵/۲۳۰، الحدیث: ۳۳۵۸)