Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
737 - 881
کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ پر توکُّل کرتے رہنے کا حکم دیاگیا ۔
	نوٹ:اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے والد ماجد حضرت علامہ مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اس سورۂ مبارکہ کی 445صفحات پر مشتمل ایک تفسیر لکھی ہے جس کا عربی نام’’اَلْکَلَامُ الْاَوْضَحْ فِیْ تَفْسِیْرِاَلَمْ نَشْرَحْ‘‘اور اردو نام’’انوار ِجمال مصطفی ‘‘ ہے۔8آیات پر مشتمل اس سورت کی445صفحات تک پھیلی ہوئی اُس تفسیر کو پڑھ کر قرآنِ پاک کی جامعِیّت کا کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔()
سورۂ وَ الضُّحٰىکے ساتھ مناسبت:
	اَلَمْ نَشْرَحْ کی اپنے سے ماقبل سورت ’’وَ الضُّحٰى‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ دونوں  سورتوں  میں  اللّٰہ تعالیٰ نے وہ نعمتیں  بیان فرمائی ہیں  جو اس نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ  کو عطا فرمائی ہیں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱)
ترجمۂکنزالایمان: کیا ہم نے تمہارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
{اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کر دیا؟ } اس سورت کا شانِ نزول یہ ہے