Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
716 - 881
پرہیزگار سے مراد حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔ (خازن، واللّیل، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴/۳۸۴)
	 اس سے حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے 6 فضائل معلوم ہوئے ،
(1)…دنیا میں  ان سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو گا۔
(2)… انہیں جہنم سے بہت دور رکھا جائے گا۔
(3)… جہنم سے دور رکھے جانے میں  ان کے لئے جنّتی ہونے کی بشارت ہے۔
(4)…سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی امت میں  سب سے بڑے متقی اور پرہیز گار حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔
(5)…حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے تمام صدقات و خیرات قبول ہیں ۔
(6)…حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ہر صدقے میں  اعلیٰ درجے کا اخلاص ہے جس کی گواہی رب تعالیٰ دے رہا ہے۔
	نوٹ:حضرت ابو بکر صدیق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی افضلِیَّت سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کے لئے فتاویٰ رضویہ کی اٹھائیسویں  جلد میں  موجود اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  عَلَیْہِرَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے رسالہ ’’اَلزُّلَالُ الْاَنْقٰی مِنْ بَحْرِ سَبْقَۃِ الْاَتْقٰی‘‘(حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی افضلِیَّت کا بیان) کامطالعہ فرمائیں ۔
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ(۱۹) اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ(۲۰) وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠(۲۱)
ترجمۂکنزالایمان: اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں  جس کا بدلہ دیا جائے ۔ صرف اپنے رب کی رضا چاہتا جو سب سے بلند ہے ۔اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا ۔