راستے کو چاہے چن لے۔
(4)…اس سورت کے آخر میں مال خرچ کرنے کے مَصارف بیان کئے گئے اور یہ بتایاگیا کہ ان جگہوں پر مال خرچ کرنے والا اگر ان لوگوں میں سے ہوجو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی نصیحتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی تاکیدیں کیں تو وہ عرش کی دائیں جانب ہوں گے اور ان کے دائیں ہاتھ میں نامۂ اعمال دیاجائے گا،نیز یہ بیان کیاگیا کہ کافروں کو بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا اور ان پر ہر طرف سے بندکی ہوئی آگ ہوگی۔
سورۂ فجر کے ساتھ مناسبت:
سورہ ٔ بلد کی اپنے سے ماقبل سو رت’’فجر‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ فجر میں مال کی محبت،وراثت کا سارا مال ہڑپ کرجانے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی طرف راغب نہ کرنے کی مذمت بیان کی گئی اور سورۂ بلد میں یہ بتایا گیا ہے کہ مالدار شخص کو اپنا مال کن کاموں میں خرچ کرنا چاہئے۔( تناسق الدّرر، سورۃ البلد، ص۱۳۷)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: مجھے اس شہر کی قسم ۔کہ اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: مجھے اِس شہر کی قسم۔جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔