Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
579 - 881
ترجمۂکنزُالعِرفان: یقینا بیشک نیک لوگوں  کا نامہ اعمال ضرور علیین میں  ہے۔اور تجھے کیا معلوم کہ علیین کیا ہے؟ (وہ) مہر لگائی ہوئی ایک کتاب ہے۔ قرب والے اس کی زیارت کرتے ہیں ۔
{كَلَّاۤ: یقینا ۔} اس سے پہلی آیات میں  کفار کے اعمال ناموں  کی جگہ بیان کی گئی اوراب یہاں  سے اہلِ ایمان کے اعمال ناموں  کی جگہ بیان کی جا رہی ہے ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک یقینا وہ کتاب جس میں  سچے دل سے ایمان لانے والے نیک لوگوں  کے اعمال لکھے ہیں  ساتویں آسمان میں  عرش کے نیچے سب سے اونچے مقام عِلِّیِّین میں  ہے اور تجھے کیا معلوم کہ عِلِّیِّین کی شان کتنی عجیب ہے ا ور وہ کیسی عظمت والی ہے اور وہ اعمال نامے عِلِّیِّین میں مُہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے جس میں  ان نیک لوگوں  کے اعمال لکھے ہیں  اور جب وہ کتاب علیین تک پہنچتی ہے تواللّٰہ تعالیٰ کے مُقَرّب فرشتے اس کی زیارت کرتے ہیں ۔( خازن، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۸-۲۱،۴/۳۶۱، جلالین، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۸-۲۱، ص۴۹۳، ملتقطاً)
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ(۲۲) عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَۙ(۲۳) تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ(۲۴) یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ(۲۵) خِتٰمُهٗ مِسْكٌؕ-وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ(۲۶) وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ(۲۷) عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ(۲۸)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک نکوکار ضرور چین میں  ہیں تختوں  پر دیکھتے ہیں  تو اُن کے چہروں  میں  چین کی تازگی پہچانے نتھری شراب پلائے جائیں  گے جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے اس کی مہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں  للچانے والے اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے وہ چشمہ جس سے مُقَرّبانِ بارگاہ پیتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک نیک لوگ ضرور چین میں  ہوں  گے۔تختوں  پر نظارے کررہے ہوں  گے۔ تم ان کے چہروں