Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
575 - 881
	رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’ وہ دن مومن پر ہلکا کردیا جائے گا حتّٰی کہ اس پر ایک فرض نماز کی طرح ہوجائے گا ۔( مشکاۃ المصابیح ، کتاب احوال القیامۃ و بدء الخلق ، باب الحساب و القصاص والمیزان، الفصل الثالث، ۲/۳۱۷، الحدیث: ۵۵۶۳)
	اللّٰہ تعالیٰ تمام مسلمانوں  کو قیامت کے دن کی شدّتوں اور حساب کی سختیوں  سے پناہ مانگنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ(۷) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ(۸) كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ(۹) وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ(۱۰) الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ(۱۱) وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ(۱۲) اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ(۱۳)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک کافروں  کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں  ہے اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے وہ لکھت ایک مُہر کیا نَوِشتہ ہے اس دن جھٹلانے والوں  کی خرابی ہے جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش گنہگارجب اس پر ہماری آیتیں  پڑھی جائیں  کہے اگلوں  کی کہانیاں  ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یقینا بیشک بدکاروں  کا نامہ اعمال ضرور سجین میں  ہے۔ اور تجھے کیا معلوم کہ سجین کیا ہے؟ (وہ) مہر لگائی ہوئی ایک کتاب ہے ۔اس دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے۔جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں ۔اور اسے نہیں  جھٹلائے گا مگر ہر سرکش، بڑا گناہگار ۔جب اس پر ہماری آیتیں  پڑھی جاتی ہیں  تو کہتا ہے (یہ قرآن) اگلوں  کی کہانیاں  ہیں ۔
{كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ: یقینا بیشک بد کاروں  کا نامہ اعمال ضرور سجین میں  ہے۔} اس