Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
564 - 881
’’سمجھ دار شخص وہ ہے جو (دنیا میں  ہی) اپنا محاسبہ کر لے اور آخرت کی بہتری کے لئے نیک اعمال کرے اور وہ شخص احمق ہے جو اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کرے اور اللّٰہ تعالیٰ سے آخرت کے انعام کی امید رکھے۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ۔۔۔ الخ، ۲۵-باب، ۴/۲۰۷، الحدیث: ۲۴۶۷)
(2)…حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں  سے کوئی اللّٰہ تعالیٰ کے حِلم اور بُردباری سے دھوکے میں  نہ پڑ جائے ،بے شک جنت اور دوزخ تمہارے جوتے کے تَسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے۔( الترغیب والترہیب، کتاب التوبۃ والزہد، الترغیب فی التوبۃ والمبادرۃ بہا۔۔۔ الخ، ۴/۴۸، الحدیث: ۴۷۵۷)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  اپنی نافرمانی سے بچتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ(۱۰) كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ(۱۱) یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(۱۲)
ترجمۂکنزالایمان: اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں معزز لکھنے والے کہ جانتے ہیں  جو کچھ تم کرو ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک تم پر کچھ ضرور نگہبان مقرر ہیں ۔ معزز لکھنے والے۔ وہ جانتے ہیں  جو کچھ تم کرتے ہو۔
{وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ: اور بیشک تم پر کچھ ضرور نگہبان ہیں ۔} اس آیت اورا س کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! بیشک ہماری جانب سے تم پر کچھ فرشتے مقررہیں  جو تمہارے اَعمال اور اَقوال کے نگہبان ہیں ،وہ فرشتے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  معزز ہیں  اور تمہارے اقوال اور اعمال لکھ رہے ہیں  تاکہ تمہیں  ان کی جزا دی جائے، وہ تمہارے ساتھ رہنے کی وجہ سے تمہارا ہر نیک اور برا عمل جانتے ہیں  اوران سے تمہارا کوئی عمل چھپا نہیں ۔( روح البیان ، الانفطار ، تحت الآیۃ : ۱۰-۱۲ ، ۱۰/۳۶۰ ، خازن ، الانفطار ، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۲، ۴/۳۵۸، مدارک، الانفطار، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۲، ص۱۳۲۷-۱۳۲۸، ملتقطاً)
محافظ اور نگہبان فرشتے:
	ان فرشتوں  کے بارے میں  ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب اس سے لینے والے دو فرشتے