Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
53 - 881
نے اس سے ارشادفرمایا’’ تو اور تیرے ساتھی ہمیں  کیوں  گالیاں  دیتے ہیں  ؟وہ قسم کھا گیا کہ ایسا نہیں  کرتا اور اپنے یاروں  کو بھی لے آیا، اُنہوں  نے بھی قسم کھائی کہ ہم نے آپ کو گالی نہیں  دی اس پر یہ آیت ِکریمہ نازل ہوئی۔( خازن، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۴، ۴/۲۴۲)
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًاؕ-اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۵)اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ(۱۶)لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْــٴًـاؕ-اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِؕ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۱۷)
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ نے اُن کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے بے شک وہ بہت ہی بُرے کام کرتے ہیں ۔ انھوں  نے اپنی قسموں  کو ڈھال بنالیا ہے تو اللّٰہ کی راہ سے روکا تو ان کے لیے خواری کا عذاب ہے۔ان کے مال اور ان کی اولاد اللّٰہ کے سامنے انھیں  کچھ کام نہ دیں  گے وہ دوزخی ہیں  اُنھیں  اس میں  ہمیشہ رہنا۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں ۔ انہوں  نے اپنی قسموں  کو ڈھال بنالیا ہے توانہوں  نے اللّٰہ کی راہ سے روکا تو ان کے لیے رسوا کردینے والا عذاب ہے۔ان کے مال اور ان کی اولاد اللّٰہ کے سامنے انہیں  ہرگز کچھ کام نہ دیں  گے، وہ دوزخی ہیں ،وہ اس میں  ہمیشہ رہیں  گے ۔
{اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا: اللّٰہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ منافقوں  کے اس طرزِ عمل کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بیشک وہ لوگ بہت ہی برے کام کرتے ہیں  اوران کے برے کاموں  میں  سے ایک یہ ہے کہ انہوں  نے اپنی جھوٹی قسموں  کو اپنی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈھال بنالیا ہے ،پھر اپنی حیلہ سازی سے دوسروں  کو بھی اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  جہاد کرنے