Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
527 - 881
کچھ بھی دشوار نہیں  تو جب اللّٰہ تعالیٰ تمہیں  زندہ کرنے کاا رادہ فرمائے گا ،اس وقت وہ دوسری پھونک ایک ہَولْناک آواز ہی ہو گی اورا س کے بعد فوراً وہ زندہ ہو کرکھلے میدان میں  آپڑے ہوں  گے۔ (خازن،النّازعات،تحت الآیۃ:۱۰-۱۴، ۴/۳۵۰-۳۵۱، مدارک، النّازعات، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۴، ص۱۳۱۸، ملتقطاً)
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ(۱۵) اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ(۱۶) اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ(۱۷) فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۸) وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ(۱۹) فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ(۲۰) فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ(۲۱) ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ(۲۲) فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ(۲۳) فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ(۲۴) فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ(۲۵) اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى(۲۶)ﮒ
ترجمۂکنزالایمان: کیا تمہیں  موسیٰ کی خبر آئی۔جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں  ندا فرمائی۔ کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اُٹھایا۔ اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو ۔اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں  کہ تو ڈرے۔پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی ۔اس پر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔پھر پیٹھ دی اپنی کوشش میں  لگا ۔تو لوگوں  کو جمع کیا پھر پکارا۔پھر بولا میں  تمہارا سب سے اونچا رب ہوں ۔ تو اللّٰہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں  کے عذاب میں  پکڑا۔ بیشک اس میں  سیکھ ملتا ہے اُسے جو ڈرے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تمہیں  موسیٰ کی خبر آئی۔ جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں  ندا فرمائی۔(فرمایا) کہ فرعون کے پاس جا، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے۔ تو اس سے کہہ: کیا تجھے اس بات کی طرف کوئی رغبت ہے کہ تو پاکیزہ