Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
51 - 881
پہلے کچھ صدقہ دینے سے ڈر گئے، پھر جب تم نے صدقہ نہ دیا اور اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے تم پر رجوع فرمایا اور پہلے صدقہ نہ دینے کا مُواخذہ تم پر سے اُٹھالیا توتم دوسری عبادات بجا لاؤ جیسے نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرمانبردار رہو اور یاد رکھو کہ اللّٰہ تعالیٰ تمہارے ظاہری اور باطنی تمام کاموں  کی خبر رکھنے والا ہے اور وہ تمہیں  ان کی جزا دے گا۔
حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی  وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے سبب امت پر آسانی:
	حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں  :جب یہ آیت ِمبارکہ ’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَاجَیْتُمُ الرَّسُوْلَ‘‘ نازل ہوئی تونبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے فرمایا:تمہارے خیال میں  ایک دینا رٹھیک ہے؟ میں  نے عرض کی:لوگ اتنے کی طاقت نہیں  رکھیں  گے۔ ارشاد فرمایا’’نصف دینار۔میں  نے عرض کی :یہ بھی نہیں  دے سکیں  گے ۔حضورپُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’پھر کتنا ہونا چاہئے۔میں  نے عرض کی:جَو کے ایک دانے کے برابر۔ارشاد فرمایا’’تم تو بڑے تنگ دست ہو۔پھریہ آیت نازل ہوگئی ’’ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقٰتٍ‘‘ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں  :پس میرے سبب سے اللّٰہ تعالیٰ نے اس امت پر آسانی فرمادی۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المجادلۃ، ۵/۱۹۶، الحدیث:۳۳۱۱)
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْؕ-مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْۙ-وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ(۱۴)
ترجمۂکنزالایمان: کیا تم نے اُنھیں  نہ دیکھا جو ایسوں  کے دوست ہوئے جن پر اللّٰہ کا غضب ہے وہ نہ تم میں  سے نہ اُن میں  سے وہ دانستہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تم نے ان لوگوں  کو نہ دیکھا جنہوں  نے ان لوگوں  کودوست بنالیا جن پر اللّٰہ نے غضب فرمایا،