کئے گئے۔
(3)…دوبارہ زندہ کئے جانے اور مخلوق کے درمیان فیصلہ کئے جانے کا وقت بتایاگیا۔
(4)… اس سورت کے آخر میں بتایاگیاکہ جہنم کافروں کے انتظار میں ہے اور اس کے بعدکافروں کے عذاب کی مختلف اَقسام اور نیک مسلمانوں کے ثواب کی مختلف اَنواع بیان کی گئیں ۔
سورۂ مُرسَلات کے ساتھ مناسبت:
سورۂ نبا کی اپنے سے ما قبل سورت ’’مُرسَلات‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو بیان کیا گیا اور اس چیز پر دلائل دئیے گئے ہیں ۔ دوسری مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں جنت اور جہنم کے اوصاف،نیک مسلمانوں کی نعمتوں اور کافروں کے عذاب، قیامت کی ہَولْناکیاں اور اس کی صفات بیان کی گئی ہیں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ(۱) عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ(۲) الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔بڑی خبر کی۔ جس میں وہ کئی راہ ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں ؟ بڑی خبر کے متعلق۔ جس میں انہیں اختلاف ہے۔