پارہ نمبر…30
سورۂ نبا
سورۂ نبا کا تعارف
مقامِ نزول:
سورۂ نَبا مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ النّبأ، ۴/۳۴۵)
رکوع اور آیات کی تعداد:
اس سورت میں 2رکوع، 40 آیتیں ہیں ۔
’’نبا ‘‘نام رکھنے کی وجہ :
عربی میں خبرکو ’’نَبا‘‘ کہتے ہیں اور اس سورت کی دوسری آیت میں یہ لفظ موجودہے جس کی مناسبت سے اسے ’’سورہ ٔنبا‘‘ کہتے ہیں ۔نیزاس سورت کو سورئہ تَساؤل اور سورۂ عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ بھی کہتے ہیں ،اور یہ دونوں نام اس کی پہلی آیت سے ماخوذ ہیں ۔
سورۂ نبا کے مضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں مختلف دلائل سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کو ثابت کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اس سورت میں یہ مضامین بیان ہوئے ہیں ۔
(1)…اس سورت کی ابتداء میں قیامت کے بارے میں مشرکین کی باہمی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا اور قیامت قائم ہونے کی خبر دے کر اس کے واقع ہونے پر دلائل بیان کئے گئے ۔
(2)… اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے چند آثار بتا کر انسان کو اس کی موت کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلائل بیان