Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
48 - 881
(7)…علم کی مجالس جنت کے باغات ہیں  ۔( معجم الکبیر، مجاہد عن ابن عباس، ۱۱/۷۸، الحدیث: ۱۱۱۵۸)
(8)…علم کی طلب میں  کسی راستے پر چلنے والے کے لئے اللّٰہ تعالیٰ جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔( ترمذی، کتاب العلم، باب فضل طلب العلم، ۴/۲۹۴، الحدیث: ۲۶۵۵)
(9)…قیامت کے دن علماء کی سیاہی اور شہداء کے خون کا وز ن کیا جائے گا تو ان کی سیاہی شہداء کے خون پر غالب آجائے گی۔( کنز العمال، حرف العین، کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۱، الجزء العاشر، الحدیث: ۲۸۷۱۱)
(10)…عالِم کے لئے ہر چیز مغفرت طلب کرتی ہے حتّٰی کہ سمندر میں  مچھلیاں  بھی مغفرت کی دعا کرتی ہیں ۔( کنز العمال، حرف العین، کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۳، الجزء العاشر، الحدیث: ۲۸۷۳۵)
(11)…علماء کی صحبت میں  بیٹھنا عبادت ہے۔( مسند الفردوس، باب المیم، ۴/۱۵۶، الحدیث: ۶۴۸۶)
(12)…علماء کی تعظیم کرو کیونکہ وہ انبیاء ِکرام  عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وارث ہیں ۔( ابن عساکر، عبد الملک بن محمد بن یونس بن الفتح ابو قعیل السمرقندی، ۳۷/۱۰۴)
(13)…اہلِ جنت،جنت میں  علماء کے       محتاج ہوں  گے۔( ابن عساکر، محمد بن احمد بن سہل بن عقیل ابوبکر البغدادی الاصباغی، ۵۱/۵۰)
(14)…علماء آسمان میں  ستاروں  کی مثل ہیں  جن کے ذریعے خشکی اور تری کے اندھیروں  میں  راہ پائی جاتی ہے۔( کنز العمال، حرف العین، کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۵، الجزء العاشر، الحدیث: ۲۸۷۶۵)
(15)…قیامت کے دن انبیاء ِکرام  عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد علماء شفاعت کریں  گے۔( کنز العمال، حرف العین، کتاب العلم، قسم الاقوال، الباب الاول، ۵/۶۵، الجزء العاشر، الحدیث: ۲۸۷۶۶)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  علم ِدین حاصل کرنے اور ا س پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
	نوٹ:علم اور علماء ِکرام کے فضائل وغیرہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے راقم کی کتاب’’علم اور علماء کی فضیلت‘‘ کا مطالعہ فرمائیں ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَاجَیْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ