قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا(۲۰)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔
{قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ: تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں ۔} کفارِ مکہ نے نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا کہ بے شک آپ بہت بڑا حکم لے کر آئے ہیں ،آپ اس سے رجوع کرلیں تو ہم آپ کو بچالیں گے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرما دیں کہ میں تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا اور یہ کوئی ایسا نیا اور ناپسندیدہ کام نہیں ہے جس کی وجہ سے تم تعجب کر رہے ہو۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴/۳۱۹، ابو سعود، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۵/۷۸۰، ملتقطاً)
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا(۲۱)قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ ﳔ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ(۲۲)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ میں تمہارے کسی بُرے بھلے کا مالک نہیں ۔تم فرماؤ ہرگز مجھے اللّٰہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: بیشک میں تمہارے لئے کسی نقصان اورنفع کا مالک نہیں ہوں ۔تم فرماؤ: یقینا ہرگز مجھے اللّٰہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا۔
{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ عرب کے ان مشرکین سے فرما دیں جو آپ کی